اسلام آباد:عمران خان نے پاک بھارت تعلقات پرنئی دہلی میں ہونیوالی کانفرنس میں شرکت کا فیصلہ کرلیا ہے۔
ترجمان تحریک انصاف نعیم الحق کی طرف سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کل بھارت روانہ ہوں گے جبکہ 12 دسمبر کو وطن واپس آئیں گے ۔عمران خان بھارت میں نجی ٹی وی چینل کی طرف سے کرائی جانے والی انڈیاٹوڈے کانفرنس سے خطاب بھی کریں گے۔