اسلام آباد:وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ آرڈیننس کا پی آئی اے کی نجکاری سے کوئی تعلق نہیں، اس پر تمام غلط فہمیاں دور کرنے کی کوشش کی ہے۔
اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پی آئی اے اب تک قوم کے 295 ارب روپے گنوا چکی ہے ۔ آرڈیننس کا مقصد پی آئی اے کو صحیح معنوں میں کارپوریٹ ادارہ بنانا ہے اور اس کا نجکاری سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ اپوزیشن جماعتوں کو بریفنگ کے دوران پی آئی اے آرڈیننس پر غلط فہمیاں دور کرنے کی کوشش کی