اسلام آباد: سپریم کورٹ نے چیئرمین اینٹی کرپشن اور آئی جی سندھ کی غیرمشروط معافی مستردکردی اور آئندہ سماعت پر جنوری میں فرد جرم عائدکرنے کا حکم سنادیا۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں سندھ پولیس کے افسران کو خلاف ضابطہ ڈیپوٹیشن پر بھیجنے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ دوران سماعت جسٹس امیر ہانی مسلم نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ کس قانون کے تحت انسپکٹرکوایک سال میں16 ویں سے18 ویں گریڈ میں ترقی دی،10 سال تک کوئی ڈیپوٹیشن پر کیسے رہ سکتا ہے،آئی جی سندھ کوسول سروس قوانین کانہیں پتا تو اسے یونیفارم میں نہیں ہوناچاہیے،عدالت غیرمشروط معافی قبول نہیں کریگی آپ نے عدالتی حکم نظر اندازکیا ۔ جسٹس امیر ہانی مسلم نے کہا کہ عدالت آیندہ سماعت پرآئی جی سندھ،اے آئی جی سٹیبلشمنٹ پرفرد جرم عائدکریگی اور عدالت آئندہ سماعت میں چیئرمین اینٹی کرپشن سندھ پربھی فرد جرم عائدکریگی۔ سپریم کورٹ نے سندھ پولیس کے فسران کوخلاف ضابطہ ڈیپوٹیشن پربھیجے سے متعلق کیس کی سماعت جنوری تک ملتوی کردی ہے۔