لاہور:پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز کی نجکاری کے خلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرا دی گئی ہے۔
یہ قرارداد اپوزیشن کی جانب سے اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرائی گئی ہیں جس میں پی آئی اے کی نجکاری کیلئے جاری حکومتی آرڈیننس پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق قرارداد میں وفاقی حکومت سے آرڈیننس واپس لے کر مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔