کراچی:پاکستانی کرکٹ ٹیم کے بیٹسمین عمراکمل آج کل کئی خبروں میں زیرگردش رہنے لگے ہیں۔آئے دن وہ کسی نہ کسی نئے تنازع کا شکار نظرآتے ہیں۔اس کے علاوہ ان کی ٹیم میں کوئی خاص پرفارمنس بھی نظرنہیں آرہی ہے۔انگلینڈ کے خلاف حالیہ ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بھی وہ کوئی خاص اسکور نہیں بنا سکے۔جس کے باعث ان کا ٹیم میں جگہ بنانامشکل ہوگیا ہے۔ چیف سلیکٹر ہارون الرشید کا کہنا ہے کہ ٹیم میں انہی کھلاڑیوں کوشامل کیا جائے گا جو مستقل مزاجی سے مرفارمنس دیکھائیں گے۔اس کے علاوہ قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کا ٹیم میں شامل کرنا ان کا کام نہیں ہے اور وہ عمر اکمل کے حوالے سے کوئی جواب نہیں دے سکتے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ احمد شہزاد، شعیب مقصود اور عمر اکمل جیسے کھلاڑیوں کو اپنا ٹیلنٹ کارگردگی میں دیکھانا چاہئے۔