اسلام آباد:وزیراعظم میاں محمد نوازشریف اورآرمی چیف جنرل راحیل شریف کے درمیان اہم ملاقات ۔
ملاقات میں امن و امان کی صورت حال سمیت مختلف امورپرتبادلہ خیال کیاگیا۔وزیراعظم نوازشریف اوآرمی چیف جنرل راحیل شریف کے درمیان اسلام آباد میں ون آن ون ملاقات ہوئی میں ملکی سلامتی،خطے کی مجموعی صورتحال،بھارت اور افغانستان سے دوطرفہ تعلقات، بلوچستان کی صورتحال اورکراچی آپریشن پرمشاورت کی گئی۔ جبکہ آئی ڈی پیزکی باعزت اپنے گھروں کوواپسی کے بارے میں حکمت عملی اور نیشنل ایکشن پلان پرعمل درآمد کا معاملہ بھی زیر غوررہا۔