گوجرانوالہ میں زہریلا دودھ پینے سے ایک ہی خاندان کے نو افراد کی حالت غیر ہوگئی۔
متاثرہ افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا ۔گوجرانوالہ میں ڈیلٹا روڈ کی رہائشی صغراں بی بی اور اسکے اہل خانہ کی دودھ پینے سے حالت بگڑ گئی،جس سے صغراں بی بی، زاہد حسین،تصور،حیا،مومنہ،زاہدہ پروین،علیم،متین اور مبین کی طبعیت شدید متاثر ہوگئی،متاثرہ افراد کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔خاندانی ذرائع کے مطابق پیر کا دم کردہ دودھ پینے سے حالت غیر ہوئی ہے۔