لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں : مشترکہ بیانیہ
کمالیہ( ایڈیٹر نئی آواز) پریس کلب لاری اڈا کمالیہ کے رکن و سینئر صحافی شفقت حسین رحمانی کے چچا نور محمد رحمانی کی وفات پر سیاسی، سماجی، ادبی، فلاحی اور صحافتی شخصیات سمیت سینئر صحافی و کالم نگار صوفی محمد ضیاء شاہد، چوہدری محمد افضل، محمد عمران مغل، ساجد کمبوہ، ایڈیٹر ملٹی میڈیا ڈاکٹر غلام مرتضیٰ، محمد عرفان، راحیل احمد اور عمار صادق نے اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم نہایت شفیق انسان تھے۔ دکھ کی اس گھڑی میں لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرماتے ہوئے انہیں جنت میں اعلیٰ مقام عطاء فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطاء فرمائے۔ آمین!