این اے 213 ضمنی انتخابات، صباء تالپور کو کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہیں: رانا جنید اختر خان

کھچی والا( ایڈیٹر نئی آواز ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ) این اے 213 عمر کوٹ کے ضمنی الیکشن میں پیپلز پارٹی بھاری اکثریت سے سیٹ جیتنے میں کامیاب رہی، صباء تالپور نے میدان مار لیا۔ عمر کوٹ کے تمام 498 پولنگ سٹیشنز کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کی امیدوار صبا تالپور ایک لاکھ 48 ہزار 965 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئیں جبکہ اپوزیشن امیدوار لال ملہی 74 ہزار 515 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ عمر کوٹ کے ضمنی الیکشن میں کامیابی پر پیپلز. پارٹی کے جیالوں کی جانب سے جشن منایا جارہا ہے اور مٹھائیاں تقسیم کی جارہی ہیں۔ رہنما پاکستان پیپلز پارٹی فورٹ عباس رانا جنید اختر خان نے حلقہ این اے 213 میں پیپلز پارٹی کی کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ صباء تالپور کی کامیابی پیپلز پارٹی پر عوام کے اعتماد کا مظہر ہے۔ جی ڈی اے اور پی ٹی آئی کو عوام نے ایک بار پھر مسترد کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ این اے 213 سے صباء تالپور کی کامیابی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت اور پیپلز پارٹی کے ویژن کا نتیجہ ہے۔ ضمنی انتخاب میں پیپلزپارٹی کی امیدوار صباء تالپور کی فتح سندھ کی عوام کا بھرپور اعتماد کا اظہار ہے۔ مشترکہ اپوزیشن کے امیدوار کو سندھ کی غیور عوام کے ہاتھوں شکست ہوئی۔ جی ڈی اے اور پی ٹی آئی کو سندھ کے لوگوں نے ایک مرتبہ پھر مسترد کر دیا۔ سندھ کی عوام سمجھتی ہے کہ پیپلز پارٹی ہی ان کی جماعت ہے اور پیپلز پارٹی وفاق کی بھی جماعت ہے باقی سب سیاسی یتیم ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری اور بھٹو خاندان سے سندھ کی عوام کاعقیدت اور محبت کا رشتہ ہے۔ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ سندھ کے خدمت کی ہے جس کا نتیجہ عوام کا پارٹی پر اعتماد ہے۔ پیپلز پارٹی سندھ کے حقوق کی محافظ ہے اور ہمیشہ رہے گی۔ پانی کا مسئلہ ہو یا سندھ کی ترقی پیپلزپارٹی نے سندھ کے مفادات کا ہمیشہ تحفظ کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں