کمالیہ( ایڈیٹر نئی آواز ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ) سینئر صحافی محمد ندیم خان بانی ون وے روڈ تحریک اور سینئر صحافی محمد نعیم خان نے سماجی شخصیت چوہدری سرور نور (محرک جسد خاکی چوہدری رحمت علی) کی ہمشیرہ کی وفات پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ مرحومہ ایک نیک سیرت، بااخلاق اور خدمت گزار خاتون تھیں جنہوں نے اپنی زندگی سادگی، خلوص اور انسانیت کے جذبے کے ساتھ گزاری۔ دکھ کی اس گھڑی میں لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ اور دعا کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کی مغفرت فرماتے ہوئے انہیں جنت میں اعلیٰ مقام عطاء فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطاء فرمائے ۔