سینئر صحافی محمد ندیم خان کی شادی کی سالگرہ پر پریس کلب لاری اڈا کمالیہ کے عہدیداران و اراکین کی جانب سے مبارکباد

کمالیہ(ایڈیٹر نئی آواز ڈاکٹر غلام مرتضیٰ) سینئر صحافی محمد ندیم خان کی شادی کی سالگرہ پر پریس کلب لاری اڈا کمالیہ کے عہدیداران و اراکین کی جانب سے مبارکباد۔ تفصیل کے مطابق سینئر صحافی و بانی تحریک ون وے روڈ محمد ندیم خان کی شادی کی 19ویں سالگرہ کے موقع پر پریس کلب لاری اڈا کمالیہ کے عہدیداران و اراکین کی جانب سے انہیں مبارکباد پیش کی گئی۔ صحافتی شخصیات کا کہنا تھا کہ بلا شبہ محمد ندیم خان نے ہمیشہ مثبت صحافت کے فروغ اور علاقہ کی عوام کے مسائل کو اجاگر کرنے کے لئے کام کیا ہے۔ ہم ان کی صحافتی خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور دعا کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ انہیں خوش و خرم رکھے اور زندگی میں مزید بہاریں اور کامیابیاں عطاء کرے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں