غزہ و فلسطین میں اسرائیلی بمباری کی پُرزور مذمت کرتے ہیں: محمد ندیم خان

پاکستان سیمت پوری اُمت مسلمہ کی خاموشی سمجھ سے بالاتر ہے۔

پاکستان میں اسرائیلی مصنوعات کا فوری بائیکاٹ کیا جائے۔

کمالیہ (ایڈیٹر ڈاکٹر غلام مرتضیٰ) سینئر صحافی محمد ندیم خان نے کہا ہے کہ غزہ و فلسطین میں اسرائیل کی جانب سے کی جانے والی بمباری جس میں معصوم بچےّ، خواتین، جوانوں اور بزرگوں کی شہادتوں کی پُر زور مذمت کرتے ہیں۔ پاکستانی عوام فلسطین کے مسلمانوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ ہم ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ اسرائیل نے غزہ اور فلسطین پر ظلم وستم کی انتہا کر دی ہے۔ پاکستان سیمت پوری اُمت مُسلمہ کی خاموشی سمجھ سے بالا تر ہے۔ اسرائیلی مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کیا جائےگا۔ ہم حکومت وقت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ پاکستان میں اسرائیلی مصنوعات کا فوری بائیکاٹ کیا جائے۔ محمد ندیم خان نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ ہم بین الاقوامی انسانی حقوق نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اسرائیل کی جانب سے کئے جانے والے ظلم اور بربریت کی فوراً روک تھام کی جائے۔ پاکستانی عوام فلسطین کے مسلمانوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے معصوم بچوں، خواتین اور بزرگوں پر وحشیانہ بمباری فوراً بند کی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں