ٹیلی کام ریٹیلرز ایسوسی ایشن کمالیہ کی باوقار عید ملن پارٹی !

ماہانہ اجلاس کا انعقاد مقامی ہوٹل میں ہوا۔ صدارت فیض سلطان فیصل نے کی

ٹیلی کام ریٹیلرز کو درپیش مسائل، انکے ممکنہ حل اور ریٹیلرز کی فلاح و بہبود کے حوالہ سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

کمالیہ (ایڈیٹر نئی آواز ۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ) ٹیلی کام ریٹیلرز ایسوسی ایشن کمالیہ جو کہ ٹیلی کام ریٹیلرز کی نمائندہ تنظیم کے زیر اہتمام ایک باوقار عید ملن پارٹی اور ماہانہ اجلاس کا انعقاد مقامی ہوٹل میں کیا گیا۔ تقریب کی صدارت ایسوسی ایشن کے صدر، فیض سلطان فیصل نے کی۔ اجلاس کے دوران ٹیلی کام ریٹیلرز کو درپیش مسائل، ان کے ممکنہ حل اور ریٹیلرز کی فلاح و بہبود کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی گئی۔ اجلاس میں تمام ایگزیکٹو ممبران نے شرکت کی اور اس بات پر اتفاق کیا کہ ایسوسی ایشن کو مذید فعال اور مضبوط بنانے کے لیے مشترکہ طور پر کام کیا جائے گا۔ صدر فیض سلطان فیصل نے اپنے خطاب میں کہا کہ ٹیلی کام ریٹیلرز ایسوسی ایشن ریٹیلرز کی آواز ہے اور ان کے مسائل کے حل کے لیے ہر سطح پر مؤثر کردار ادا کر رہی ہے۔ ریٹیلرز کو درپیش چیلنجز کا حل ہماری اولین ترجیح ہے۔ اور یونین اپنے تمام اراکین کے ساتھ مکمل تعاون جاری رکھے گی۔ اجلاس کے اختتام پر شرکاء نے عید کی خوشیاں آپس میں بانٹیں اور باہمی اتحاد و اتفاق کے جذبے کو فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں