نیشنل یونین آف جرنلسٹس کی مرکزی کابینہ کا پہلا اجلاس آج مرکزی سیکرٹریٹ لاہور میں منعقد ہوا

صحافیوں کے مسائل کے حل کے لیے مرکزی کابینہ کے اراکین 24 گھنٹے دستیاب رہیں گے: بانی NUJ محمد احسان مغل

لاہور (ایڈیٹر نئی آواز ۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ) تفصیلات کے مطابق نیشنل یونین آف جرنلسٹس کی مرکزی کابینہ کا پہلا اجلاس آج نیشنل یونین آف جرنلسٹس کے مرکزی سیکریٹریٹ لاہور میں منعقد ہوا۔ جس کی صدارت بانی و مرکزی چیئرمین نیشنل یونین آف جرنلسٹس محمد احسان مغل نے کی۔ اجلاس میں نائب صدر آفتاب خان، جنرل سیکرٹری ملک طارق احمد، انفارمیشن سیکرٹری محمد مبین الاسلام، آفس سیکرٹری زاہد اقبال، ممبر مشاورتی کمیٹی چوہدری آصف محمود وڑائچ، ممبر مشاورتی کمیٹی سید فاران جاوید، سینئر رکن شہباز محمود، سینئر رکن ذیشان رشید نے شرکت کی۔ جبکہ مرکزی صدر نیشنل یونین آف جرنلسٹس ملک ریاض عارف، سینئر نائب صدر اورنگزیب رضا خان، نائب صدر سید غضنفر حسین گیلانی، فنانس سیکرٹری حسن علی نے ویڈیو لنک کال کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس کے دوران نیشنل یونین آف جرنلسٹس کی تنظیمی بہتری، صحافیوں کو درپیش مسائل، ان کے حقوق کے تحفظ اور مثبت صحافت کے فروغ کے حوالے سے تفصیلی مشاورت کی گئی۔ اس موقع پر بانی و مرکزی چیئرمین محمد احسان مغل نے تمام عہدیداران کو ان کی آئینی و تنظیمی ذمہ داریاں سونپی۔ مزید اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ نیشنل یونین آف جرنلسٹس صحافی برادری کی فلاح و بہبود، ان کے حقوق کے تحفظ اور مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن کردار ادا کرتی آئی ہے اور ہمیشہ کرتی رہے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ صحافی برادری کی آواز کو ہر فورم پر بلند کیا جائے گا اور ان کے حقوق کے حصول کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے۔ تمام مرکزی عہدیداران کو بانی و مرکزی چیئرمین محمد احسان مغل کی جانب سے یہ تاکید کی گئی کہ صحافیوں کے مسائل کے حل کے لیے آپ 24 گھنٹے دستیاب رہیں گے اور صحافیوں کو درپیش مسائل کے فوری ازالہ کو یقینی بنائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں