‎حافظ محمد مجاہد رفیق نے عمرہ کی سعادت حاصل کر لی۔ عالمِ اسلام فلسطین اور ملک پاکستان کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔ 

ڈاکٹر مہر محمد شفیق، ملک محمد جمشید سندیلہ، پیر سید ابو ہریرہ شاہ، ڈاکٹر غلام مرتضیٰ، مجاہد اقبال اور دیگر دوست احباب کی طرف سے مبارک باد

‎ہمیں غریبوں، معذوروں، بیواؤں اور یتیموں کو بھی اپنی خوشیوں میں شامل کریں۔ اللہ تعالیٰ کی خوشنودی حاصل ہوگی۔ حافظ محمد مجاہد رفیق

‎‎کمالیہ (ایڈیٹر نئی آواز) حافظ محمد مجاہد رفیق نے عمرہ کی سعادت حاصل کر لی۔ عالمِ اسلام، فلسطین اور ملک پاکستان اور دوست احباب کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔ ڈاکٹر مہر محمد شفیق، ڈاکٹر غلام مرتضیٰ، خادم حسین المعروف پپوپرنس، محمد سجاد، مراد علی، محمد حمزہ، محمد عرفان، ملک جمشید سندیلہ، ملک ذیشان ٹریلولز، ملک عبداالطیف جڑھ، پیر سید ابو ہریرہ شاہ، مجاہد اقبال سومرو، مرید گرمانی حافظ الماس، اور سیاسی سماجی مذہبی اور دیگر دوست احباب کی طرف سے مبارکباد پیش کی گئی۔ اللہ تعالیٰ ان کی حاضری اور  عبادات قبول فرمائے آمین۔ اور اللہ تعالیٰ ہمیں بھی مقبول حاضری کا شرف نصیب فرمائے۔ سماجی، فلاحی، مذہبی شخصیت حافظ محمد مجاہد رفیق نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہمیں غریبوں، معذوروں، بیواؤں اور یتیموں کو بھی اپنی خوشیوں میں شامل کرنا چاہیئے۔ جس سے اللہ تعالیٰ کی خوشنودی حاصل ہوگی۔ زندگی میں سب سے زیادہ سکون انسانیت کی خدمت کرنے میں ہے۔ انسانیت کی خدمت کر کے اللہ تعالیٰ کی خوشنودی حاصل کی جاسکتی ہے۔ اس مختصر زندگی میں دوسروں کی زندگیوں میں خوشیاں لانا عظیم مقصد ہے۔ انسانیت کی خدمت ہمارا دینی اور مذہبی فریضہ ہے۔ رنگ ونسل کے امتیاز کو بالائے طاق رکھ کر انسانیت کی خدمت، مجبور و لاچار لوگوں کی مدد کرنا مسلم معاشرے کی خوبصورت روایت اور اسلامی تعلیمات کا خاص وصف ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان دنوں ہوشربا مہنگائی کے باعث ہر شخص معاشی بحران کا شکار اور مختلف پریشانیوں سے دو چار ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم ایک دوسرے کے ساتھ نرمی کا معاملہ کریں۔ ہمدردی و اخوت سے پیش آئیں۔ ایک دوسرے کے دکھ درد کا احساس کریں، اور صاحب ثروت لوگ اپنے ملازمین کا حسب وسعت خیال رکھیں۔ اور حسبِ توفیق غریبوں، معذوروں، بیواؤں اور یتیموں کی مالی مدد اور ہر ممکن مدد کریں۔ ہمیں دلوں سے نفرتیں، غصہّ، ناراضگی اور گلےّ شکوے ختم کر دینے چاہئیں۔ آپ کے پاس نعمت ہے، آپ لطف اندوز ہوں، الحمدللہ کہیں! مگر دوسروں کو مت دکھائیں کہ میرے پاس یہ سب ہے۔ کسی کی ٹھنڈی آہ آپ کا اندرونی سکون چھین لینے کی طاقت رکھتی ہے۔ ڈاکٹر مہر محمد شفیق  نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ آپس کی کدورتوں، نفرتوں کو مٹا کر ایک دوسرے کی ضروریات کا خیال رکھیں، پیار و محبت، بھائی چارے کو فروغ  دیں۔ دوسروں کو بھی اپنی خوشی میں شریک کیا جائے۔ اپنے پڑوسیوں، رشتے داروں، خاندان والوں، غریبوں اور مفلسوں کا خاص خیال رکھا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں