ایس ایچ او تھانہ سٹی قیصر ندیم بھنڈر سے عدیل اشرف جان سندھو کی ملاقات، شہر میں امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال۔

کمالیہ (ایڈیٹر نئی آواز ۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ) ایس ایچ او تھانہ سٹی قیصر ندیم بھنڈر سے عدیل اشرف جان سندھو کی ملاقات، شہر میں امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال۔ تفصیل کے مطابق ایس ایچ او تھانہ سٹی کمالیہ قیصر ندیم بھنڈر سے صحافی عدیل اشرف جان سندھو نے خصوصی ملاقات کی۔ ملاقات میں شہر میں امن و امان کی صورتحال پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ ایس ایچ او تھانہ سٹی قیصر ندیم بھنڈر نے یقین دلایا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں اور پولیس شہر میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ صحافیوں کا تعاون شہر میں امن و امان کی بہتری میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ صحافیوں کو چاہئیے کہ جرائم پیشہ افراد کی نشاندہی کریں تا کہ شہر میں پُرامن ماحول کے قیام کے لیے مزید اقدامات کیے جا سکیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں