غزہ میں اسرائیل کی بڑھتی ہوئی جارحیت کی پُرزور مذمت کرتے ہیں:غلام مصطفیٰ منج

اُمت مسلمہ کے لیڈران کی خاموشی اختیار کی ہوئی ہے جو کہ سمجھ سے بالا تر ہے۔

غزہ میں مسلمانوں پر گزرنے والے ہر قیامت خیز لمحے کا دلی دکھ ہے ۔

کمالیہ (ایڈیٹر۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ) چیئرمین مسلم اتحاد غلام مصطفیٰ منج نے کہا ہے کہ غزہ میں اسرائیل کی بڑھتی ہوئی جارحیت کی پُرزور مذمت کرتے ہیں۔ عید کے پرمسرت موقع پر بھی اسرائیلی افواج کی جانب سے غزہ کے مظلوم مسلمانوں پر ظلم کے پہاڑ توڑ دئیے گئے مگر افسوس کہ اُمت مسلمہ کے لیڈران نے ابھی تک خاموشی اختیار کی ہوئی ہے جو کہ ہماری سمجھ سے بالا تر ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا نمائندگان سے سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ فلسطین میں جس طرح معصوم اور نہتے بچوں کو ذبح کیا جا رہا ہے وہ نہایت ہی افسوس ناک ہے۔ بروز حشر یہ بچےّ اُمت مسلمہ کے گریبان پکڑ کر اپنے ساتھ ہونے والی نا انصافی اور ظلم و زیادتی پر ان کے خاموش رہنے کا حساب مانگیں گے۔ اُمت مُسلمہ کے تمام سربراہان کو چاہیے کہ غزہ میں ہونے والے ظلم و جبر کے خلاف بین الاقوامی سطح پر نہ صرف آواز بلند کریں بلکہ اسرائیلی افواج کو فلسطین کی حدود سے نکالنے کے لئے بھی اپنا بھرپور کردار ادا کرتے ہوئے فلسطینی مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کریں۔ ہمیں غزہ میں مسلمانوں پر گزرنے والے ہر قیامت خیز لمحے کا دلی دکھ ہے جس کو الفاظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں