فاروڈ بلاک بنانے یا شامل ہونے کی خبریں بے بنیاد ہیں: ریاض فتیانہ

سیاسی جماعتوں کو آزادانہ کام کرنے دیا جائے،

محمود اچکزئی کی قیادت میں مذاکرات ہونے چاہیئں

کمالیہ (ایڈیٹر نئی آواز ۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ) تحریک انصاف کے ایم این اے ریاض فتیانہ نے اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرے حوالے سے فارورڈ بلاک میں شامل ہونے اور بنانے کی خبریں بے بنیاد پراپیگنڈا کے سوا کچھ نہ ہے۔ تحریک انصاف میں میرے مطابق کوئی فارورڈ بلاک نہیں بن رہا ہے اور نہ ہی میں اس کا حصہ بن رہا ہوں اور نہ ہی میں نے کسی ایم این اے سے فارورڈ بلاک بنانے کے بارے میں بات کی ہے۔ تمام سیاسی جماعتوں کو آزادانہ کام کرنے دیا جائے۔ اور ان کے سیاسی دفاتر بھی کھولے جانے چاہیئں۔ پاکستان کی فوج ہماری اپنی فوج ہے تحریک انصاف نے بھی ان کے خلاف کوئی منفی بات نہیں کی۔ موجودہ حالات میں دہشت گردی کے واقعات میں پاک فوج کے جوان شہید ہو رہے ہیں جو کہ ہمارے لیے بہت بڑا صدمہ ہے۔ ہمیں دہشتگردی کے خاتمے کیلئے ایک پلیٹ فارم پر اکٹھے ہونے کی ضرورت ہے۔ مذاکرات ہونے چاہیئں۔ تمام سیاسی قیدیوں جو جیلوں میں بند ہیں ان کو رہا کیا جانا چاہیے۔ محمود خان اچکزئی بزرگ سیاست دان ہیں ان کی قیادت میں حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات ہونے چاہیئں۔ جس سے عوام کو بھی فائدہ ہوگا اور جمہوریت بھی پروان چڑھے گی۔ موجودہ حکومت بری طرح ناکام ہو چکی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں