گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول 65 جی ڈی یارے والا میں تقریب سالانہ نتائج امتحانات کا انعقاد ۔۔۔

ڈپٹی ڈی ای او محترمہ رازیہ نذیر مہمان خصوصی اور اے ای او محترمہ آمنہ قندیل کی شرکت

بچوں میں انعامات تقسیم کیے گئے ۔۔

کمالیہ (ایڈیٹر ۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ) گذشتہ روز گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول 65 جی ڈی یارے والا میں سالانہ نتائج کا اعلان کیا گیا۔ مہمان خصوصی ڈپٹی ڈی ای او محترمہ رضیہ نذیر صاحبہ تھیں۔ اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر محترمہ آمنہ قندیل نے بھی تقریب میں شمولیت اختیار کی۔ سکول کے بچوں اور جملہ سٹاف نے دونوں مہمانان گرامی کا والہانہ استقبال کیا۔ تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔ طالبات نے حمدوثناء پیش کی۔ بچوں نے اپنی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ ماؤں نے کثیر تعداد میں تقریب میں شرکت کی۔ مہمان خصوصی محترمہ رازیہ نذیر ڈپٹی ڈی او ایلیمنٹری ساہیوال اور اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر محترمہ آمنہ قندیل (مرکزنورشاہ) نے پوزیشن حاصل کرنے والی طالبات میں انعامات تقسیم کیے۔ مہمانان گرامی نے اس تقریب کے موقع پر والدین اور سکول عملہ اور انتظامیہ کو مبارکباد پیش کی اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈی او محترمہ رازیہ نذیر اور اے ای او محترمہ آمنہ قندیل نے وزیر اعلیٰ مریم نواز اور وزیر تعلیم رانا سکندر حیات خان کے ویژن کے مطابق داخلہ مہم کا آغازوکمپین کی گئی۔ مہمانان گرامی نے کہا کہ سکول کے دروازے ہماری بچیوں کے لیے ہمیشہ کھلے ہیں۔ ہم آنے والی تمام طالبات کو خوش آمدید کہتے ہیں اور بچیوں میں مفت کتب اور وردیاں تقسیم کی گئیں اور اس موقع پر شجر کاری مہم کا خصوصی اہتمام کیا گیا اور مہمانان گرامی نے پودے لگائے۔ اس تقریب کے اختتام پر سکول انتظامیہ و جملہ سٹاف نے مہمانان خصوصی کا آمد پہ صمیم قلب سے شکریہ ادا کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں