انجینئر چوہدری محمد عرفان نصیر گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی کمالیہ کے نئے پرنسپل تعینات

کمالیہ (ایڈیٹر نئی آواز ۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ) گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی کمالیہ کے نئے پرنسپل انجینئر چوہدری محمد عرفان نصیر نے بطور پرنسپل 20 سکیل میں کالج کے پرنسپل کے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔ تمام شعبہ جات کے ہیڈز اور ایڈمن اسٹاف نے وائس پرنسپل کے ہمراہ ان کا استقبال کیا اور انہیں خوش آمدید کہا۔ محمد عرفان نصیر اس سے پہلے گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی جھنگ میں بطور پرنسپل فرائض دے رہے تھے جبکہ اس سے قبل وہ پنجاب ریسکیو 1122 میں ڈپٹی ڈائریکٹر کے عہدے پر فائز رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں