ریاض عارف صدر، اورنگزیب رضا سینئر نائب صدر، طارق احمد بلا مقابلہ جنرل سیکرٹری منتخب۔
لاہور (ایڈیٹر نئی آواز ۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ) تفصیلات کے مطابق نیشنل یونین آف جرنلسٹس سال 2025 کی مرکزی کابینہ کا اعلان کردیا گیا۔ ملک ریاض احمد عارف بلا مقابلہ صدر منتخب، اورنگزیب رضا خان بلا مقابلہ سینئر نائب صدر، آفتاب خان بلا مقابلہ نائب صدر، سید غضنفر حسین گیلانی بلا مقابلہ نائب صدر، ملک طارق احمد بلا مقابلہ جنرل سیکرٹری منتخب، مزید نومنتخب کابینہ میں سینئر جوائنٹ سیکرٹری کی نشست پر رانا محمد احمد، جوائنٹ سیکرٹری محمد اکمل خان، انفارمیشن سیکرٹری کی نشست پر سید مبین الاسلام شاہ بلا مقابلہ منتخب، حسن علی فنانس سیکرٹری، محمد زاہد اقبال آفس سیکرٹری منتخب، مزید اس موقع پر مرکزی چیئرمین نیشنل یونین آف جرنلسٹس محمد احسان مغل نے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کی، ان کا کہنا تھا کہ اُمید کرتے ہیں کہ نو منتخب کابینہ پاکستان کی صحافی برادری کی فلاح و بہبود کے لیے دن رات جہدوجہد کرے گی اور صحافت کی عظمت کو برقرار رکھنے میں اپنا اہم کردار ادا کرے گی۔ مزید کہا کہ نومنتخب کابینہ پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتا ہوں۔ نومنتخب کابینہ نیشنل یونین آف جرنلسٹس کے ویژن کو برقرار رکھتے ہوئے، پاکستان کی صحافی برادری اور پاکستانی عوام کے حقوق کے تحفظ کے لیے اور ظالم اور جابر کے خاتمے کے لیے ہمیشہ صف اوّل پر نظر رہے گی۔