بانی NUJ محمد احسان مغل، کاشف کھوکھر، چوہدری طارق، ڈاکٹر شاہد استقلال سمیت دیگر کی خصوصی شرکت۔
لاہور (ایڈیٹر نئی آواز ۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ) تفصیلات کے مطابق صدر پاکستان تاجر گروپ محمد اکبر بٹ کے ڈیرے پر ایک شاندار اور روح پرور سحری کا انعقاد کیا گیا، جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی نامور شخصیات نے بھرپور شرکت کی۔ اس پُروقار تقریب میں بانی و مرکزی چیئرمین نیشنل یونین آف جرنلسٹس محمد احسان مغل، صدر قصور چیمبر آف کامرس کاشف کھوکھر، سیاسی و سماجی رہنماء چوہدری طارق رفیق، ڈاکٹر شاہد استقلال نے خصوصی شرکت کی، سحری ڈنر میں کاروباری، سماجی اور سرکاری شخصیات کی بڑی تعداد شریک ہوئی، جن میں آیان بٹ، عزیر بٹ، ایل ڈی اے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر اعجاز، ملک پپ، الیاس جٹ، کاکا بٹ، عرفان پٹھان، اشفاق بٹ، فیصل چوہدری، نواز بٹ، فیصل بٹ، محمد رضا، احمد مغل، ذیشان بٹ، عرفان بٹ، احمد بٹ، عمران بٹ، باوا بٹ، ندیم جٹ، محمد احمد، قمی بٹ، طارق بٹ، رانا جمیل، شعیب ہاشمی، نوید بشیر، حاجی صغیر، یاسر گجر، صابر بٹ اور حاجی وقار سمیت دیگر معزز شخصیات شامل تھی، مزید تمام مہمانوں کی آمد پر ان کا شاندار استقبال کیا گیا اور پرتکلف سحری کا اہتمام کیا گیا۔ رمضان المبارک کی بابرکت ساعتوں کے پیش نظر ملک پاکستان اور عالم اسلام کی ترقی، خوشحالی اور استحکام کے لیے اجتماعی دعا بھی کروائی گئی۔ تمام مہمانانِ گرامی نے صدر پاکستان تاجر گروپ محمد اکبر بٹ کی اس شاندار میزبانی کو سراہا اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔