کمالیہ (ایڈیٹر نئی آواز ۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ) کمالیہ کے نواحی گاؤں چک نمبر 268 گ ب مہوٹیاں والا میں بنیادی سہولیات کا فقدان، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا پروگرام صاف ستھرا پنجاب بری طرح ناکام، گاؤں کے داخلی راستے پر کئی فٹ گندہ پانی جمع، گاؤں میں نکاسی آب کا نظام تباہ، گاؤں کے لیے صاف پانی کا کوئی پلانٹ بھی موجود نہیں۔ بچیوں کے سکول جنازہ گاہ اور دینی مدارس کے سامنے گلیاں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگیں۔ جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر موجود، ہر طرف بدبو مکھیوں اور مچھروں کے ڈیرے، جس کی وجہ سے امراض پھیلنے کا شدید خطرہ ہے۔ اہل علاقہ کا ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ جناب محمد نعیم سندھو سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔