وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر ایم ایس پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی ڈاکٹر عامر رفیق بٹ ان ایکشن، عوامی خدمت میں پیش پیش

لاہور (ایڈیٹر نئی آواز ۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ) تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر میڈیکل سپرنٹینڈنٹ پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی لاہور ڈاکٹر عامر رفیق بٹ عوامی خدمت میں پیش پیش، مزید تفصیلات کے مطابق میڈیکل سپرنٹینڈنٹ ڈاکٹر عامر رفیق بٹ نے ایمرجنسی اور آؤٹ ڈور کا دورہ کیا، اس دوران مریضوں اور لواحقین کے مسائل سنے اور فوری حل کرنے کی ہدایات جاری کی، ڈاکٹر عامر رفیق بٹ کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق دل کے مریضوں کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لیے دن رات محنت کررہے ہیں، مریضوں کو ادویات ان کے گھروں کی دہلیز پر پہنچائی جا رہی ہیں، مریضوں کی بروقت انجیو گرافی اور انجیو پلاسٹی کا عمل بھی جاری و ساری ہے۔ مزید کہا کہ مریض یا ان کے لواحقین کسی بھی دشواری کی صورت میں کسی بھی وقت مجھ سے ملاقات کرسکتے ہیں۔ ہماری بھرپور کوشش ہے کہ پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں دل کے مریضوں کو بہترین سہولیات فراہم کریں،

اپنا تبصرہ بھیجیں