کمالیہ (ایڈیٹر نئی آواز ۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ) تھانہ سٹی کمالیہ ایس ایچ او عمر دراز سے سماجی و صحافتی شخصیت نوجوان عدیل اشرف جان سندھو کی ملاقات۔ مسیح برادری کو درپیش مسائل بارے آگاہ کیا گیا۔ ایس ایچ او سٹی عمر دراز نے مثبت انداز میں ردعمل دیتے ہوئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ کمالیہ ایس ایچ او تھانہ سٹی کمالیہ عمر دراز نے عدیل اشرف جان سندھو سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے چارج سنبھالتے ہی جرائم پیشہ افراد کے خلاف بھرپور کاروائیاں شروع کر دی ہیں۔ ایس ایچ او کے درمیان کمالیہ میں آئے دن بڑھتی ہوئی وارداتوں کے روک تھام بارے موثر گفتگو ہوئی۔ ایس ایچ او عمر دراز سے بازار میں رش کنٹرول، امن و امان کی صورتحال اور دیگر سیکیورٹی اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ عدیل اشرف جان سندھو نے کاروباری برادری کو درپیش سیکیورٹی مسائل اور بازار میں سہولیات سے متعلق تجاویز پیش کیں۔ ایس ایچ او عمر دراز نے یقین دلایا کہ پولیس عوام اور تاجروں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے بازار میں گشت کے نظام کو مزید مؤثر بنانے، جرائم کی روک تھام کے لیے مختلف پہلوؤں پر بات چیت کی۔ مشکوک سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھنے کے حوالے سے بھی حکمت عملی طے کی گئی۔ ایس ایچ او عمر دراز نے کہا کہ عوام کسی بھی مشتبہ سرگرمی کی فوری اطلاع پولیس کو دیں تاکہ بروقت کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔ عوام کے جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنائیں گے۔ پولیس عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لیے متحرک ہے۔