بہت جلد دولت اسلامیہ کا خاتمہ ہو جائے گا: براک اوباما

امریکی صدر براک اوباما نے کہا ہے پیرس جیسے حملوں کو برداشت نہیں کیا جا سکتا، امریکہ اور اس کے اتحادی ملکر بالآخر دولتِ اسلامیہ کو تباہ کر دیں گے۔
خیال رہے کہپیرس میں دہشت گردوں کے حملوں کے بعد اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں متقفہ طور پر منظور کی جانے والے ایک قرارداد میں تمام ممالک پر زور دیا گیا ہے کہ وہ نام نہاد شدت پسند تنظیم دولتِ اسلامیہ کے خلاف جنگ میں شامل ہوں۔
image

امریکی صدر اتوار کو کولالمپور میں ایشیا بحرالکاہل میں شامل ممالک کی تنظیم آسیان کے اجلاس میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔
صدر براک اوباما نے کہا کہ’ہم وہ زمین ان سے واپس لے لیں گے جس پر وہ اس وقت قابض ہیں، ہم ان کی پیسہ حاصل کرنے کے ذریعے کو کاٹ دیں گے، ہم ان کی لیڈر شپ کو پکڑیں گے، ہم ان کے نیٹ ورک اور سپلائی لائن کو تباہ کر دیں گے اور ہم بالآخر انھیں تباہ کر دیں گے۔‘
ان کا کہنا تھا کہ امریکہ اور اس کے اتحادی دہشت گردوں کے ساتھ کوئی نرمی نہیں برتیں گے۔
امریکی صدر نے پیرس حملوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہوٹلوں، تھیٹرز اور ریستورانوں پر ہونے والے حملوں کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ وہ ہمیں میدان جنگ میں شکست نہیں سکتے اس لیے انھوں نے اپنا انداز تبدیل کر لیا ہے۔
اس موقع پر انھوں نے شام کے مسئلے کے حل کے حوالے سے بات بھی کی۔
ان کا کہنا تھا کہ شام اور عراق میں دولتِ اسلامیہ کو پسپا کیا جا رہا ہے۔
image
باراک اوباما نے روس پر زور دیا کہ وہ شام میں دولتِ اسلامیہ کے خلاف کارروائی پر توجہ مرکوز کرے۔
خیال رہے کہ روس شامی صدر بشارالاسد کا اہم اتحادی ہے اور وہ بشارالاسد کے مخالف گروہوں کو فضائی کارروائیاں میں نشانہ بنا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں