ورلڈ ٹی بی ڈے کے موقع پر ٹی ایچ کیو ہسپتال کمالیہ میں آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا

ٹی بی جسم کے کسی حصےّ کو بھی متاثر کر سکتی ہے لیکن عموماً یہ پھیپھڑوں کی بیماری ہے: ڈاکٹر عدیل عارف

ٹی بی کا علاج چھ سے نو ماہ تک جاری رہتا ہے۔ حکومت پنجاب کی طرف سے تمام ہسپتالوں میں ٹی بی کلینک قائم ہیں ٹیسٹ اور ادویات فری ہیں

کمالیہ (ایڈیٹر نئی آواز ۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ) ورلڈ ٹی بی ڈے کے موقع پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر کاشف باجوہ کی ہدایت پر ٹی ایچ کیو ہسپتال کمالیہ میں آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا جس کی قیادت ایم ایس ڈاکٹر عدیل عارف نے کی۔ اس میں ڈاکٹر غلام عباس، ڈاکٹر اسد حلیم، ڈاکٹر حافظ نعمان، ڈاکٹر امان اللہ علی تسارم، ایڈمن افیسر ڈاکٹر اسد، نرسز اور دیگر پیرا میڈیکل سٹاف نے شرکت کی۔ ڈاکٹر عدیل نے بتایا کہ ٹی بی جسم کے کسی حصےّ کو بھی متاثر کر سکتی ہے لیکن عموماً یہ پھیپھڑوں کی بیماری ہے۔ اس کا علاج چھ سے نو ماہ تک جاری رہتا ہے۔ حکومت پنجاب کی طرف سے تمام ہسپتالوں میں ٹی بی کلینک قائم ہیں جہاں پر مریضوں کو ٹی بی کے تمام ٹیسٹ اور تمام ادویات فری فراہم کی جاتی ہیں۔ مریضوں کو چاہیے کہ اپنا کورس پورا کریں کیونکہ کورس درمیان میں چھوڑنے سے ریزسٹنس ڈیویلپ ہوتی ہے اور اس کے بعد ٹی وی کا علاج مشکل ہو جاتا ہے۔ ٹی بی کا مرض متاثرہ شخص کے کھانسنے اور چھینک لینے سے ایک انسان سے دوسرے انسان میں منتقل ہو جاتا ہے۔ ٹی بی سے بچنے کے لیے ماسک استعمال کریں اور متوازن خوراک کا استعمال کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں