ٹی ایچ کیو ہسپتال کمالیہ میں معذور/ بزرگ شہریوں کے لیے آن لائن طبی مشاورت کا آغاز

کمالیہ (ایڈیٹر نئی آواز ۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ) ڈاکٹر میاں عدیل عارف میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ٹی ایچ کیو ہسپتال کمالیہ نے میڈیا کو بتایا کہ ٹی ایچ کیو ہسپتال کمالیہ میں معذور/ بزرگ شہریوں کے لیے آن لائن طبی مشاورت کا آغاز وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف اور صوبائی وزیر صحت و آبادی جناب خواجہ عمران نذیر کے ویژن کے تحت، ڈی سی ٹوبہ ٹیک سنگھ جناب محمد نعیم سندھو صاحب، اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ محترمہ اقراء ناصر، اور سی ای او ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر کاشف ندیم کے تعاون سے، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ٹی ایچ کیو ہسپتال کمالیہ ڈاکٹر میاں عدیل عارف نے معذور اور بزرگ شہریوں کے لیے آن لائن طبی مشاورت کا آغاز کر دیا۔
معذور/سینئر (بزرگ) سٹیزن مریضوں کو سہولت فراہم کرنے کا طریقہ کار جو ہسپتال نہیں جا سکتےدرج ذیل ہے:

ہسپتال نے لینڈ لائن 0463704664 اور واٹس ایپ نمبر 03331200558 فراہم کیا ہے جو صبح 10 بجے سے دوپہر 12 بجے تک مریض کو رجسٹر کرنے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ ایک مستند/ماہر ڈاکٹر رجسٹرڈ مریض کو واٹس ایپ ویڈیو کال کے ذریعے روزانہ ایک سے دو بجے کے درمیان آن لائن مشاورت فراہم کرے گا۔ نسخہ اور دوا مریض کا اٹینڈنٹ ہسپتال سے لے کر جا سکتا ہے۔ نسخے اور تشخیص کی ایک کاپی واٹس ایپ کے ذریعے بھی شیئر کی جائے گی۔ ابتدائی مرحلے میں محدود تعداد میں مریضوں کو پائلٹ پراجیکٹ کے طور پر دیکھا جائے گا اور عام لوگوں اور مریضوں کے کامیاب ردعمل کے بعد دائرہ کار اور وقت میں توسیع کی جائے گی۔ یہ پروجیکٹ پنجاب میں اپنی نوعیت کا پہلا آن لائن پروجیکٹ ہے جو بزرگ مریضوں اور معذور افراد کے لیے ٹی ایچ کیو لیول پر شروع کیا جا رہا ہے۔ یہ پروجیکٹ میڈم سی ایم پنجاب کے ویژن کی عکاسی کرتا ہے.
“آپ کی صحت، ہماری ذمہ داری”

اپنا تبصرہ بھیجیں