گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن سنٹر کمالیہ میں تعینات سپرنٹینڈنٹ ممتاز حسین راسخ پنجیانہ شدید علالت کے بعد خالق حقیقی سے جا ملے۔

کمالیہ (ایڈیٹر نئی آواز ۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ) گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن سنٹر کمالیہ میں تعینات سپرنٹینڈنٹ ممتاز حسین راسخ پنجیانہ شدید علالت کے بعد خالق حقیقی سے جا ملے۔ ان کی نماز جنازہ چک نمبر 742 گ ب میں ادا کی گئی. جس میں ان کے عزیز و اقارب کے ساتھ ساتھ پرنسپل گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن سنٹر کمالیہ مہر غلام مرتضیٰ شاکر، سابق پرنسپل بشیر ربانی، ایس ایس ای ٹی سید اظہر عباس شاہ، اور پنجاب بھر سے سپیشل ایجوکیشن اداروں کے ریٹائرڈ و حاضر سروس افسران، معلمین و معاونین، اھل علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ ان کے پسماندگان میں بیوہ، دو بیٹے اور ایک بیٹی شامل ھیں۔ ممتاز حسین راسخ پنجیانہ نے سپیشل ایجوکیشن پنجاب میں اپنی خدمات کا آغاز 1995ء میں گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن سکول برائے متاثرہ سماعت خان پور میں جونیئر کلرک کی حیثیت سے کیا۔ مظفر گڑھ، ملتان، خانیوال، چیچہ وطنی ٹوبہ ٹیک سنگھ، پیرمحل اور کمالیہ بہترین خدمات کے بعد ترقی کرتے ھوئے گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن سنٹر کمالیہ میں سپرنٹینڈنٹ (گریڈ 17) میں تعینات ھوئے۔ وہ گزشتہ کچھ عرصہ سے بیمار تھے۔ سپیشل ایجوکیشن کے افسران، معلمین، منتظمین و معاونین نے مرحوم کے بھائیوں اور بیٹوں سے ممتاز حسین راسخ پنجیانہ کے انتقال پُرملال پر تعزیت کا اظہار کرتے ھوئے بلندی درجات کی دعا کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں