تقریب کے مہمانِ خصوصی پروفیسر محمد آصف، پرنسپل محمد شوکت تبسم، اور پرنسپل محمد اعظم تھے۔
پروگرام میں تمام شعبہ جات کے طلبہ کے مابین کوئز مقابلہ ہوا اور جیتنے والے طلبہ کو نقد کیش پرائز دئیے گئے۔
کمالیہ (ایڈیٹر نیوز آف پاکستان ۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ) گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی کمالیہ میں 23 مارچ یومِ قرارداد پاکستان کو انتہائی تزک و احتشام کے ساتھ منایا گیا۔ گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی کمالیہ میں 23 مارچ یومِ قرارداد پاکستان کے حوالے سے مختلف مقابلوں کا انعقاد ہوا۔ تقریب کے نظامت کے فرائض ڈاکٹر شکور عالم نے سرانجام دیئے۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام الِہی سے ہوا اس کے بعد نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پیش کی گئی۔ ڈاکٹر شکور عالم نے حاضرین کو قرارداد پاکستان کے تاریخی پس منظر سے آگاہ کیا۔ اس تقریب میں مہمانِ خصوصی محمد شوکت تبسم پرنسپل گورنمنٹ ہائی سکول نمبر ون کمالیہ نے بطور چیف گیسٹ شرکت کی۔ ان کے ساتھ پروفیسر محمد آصف بھٹی گورنمنٹ ہائی سکول نمبر ون کمالیہ سے بطور مہمانِ خصوصی تشریف لائے۔ اس پروگرام میں وائس پرنسپل محمد اعظم کے ہمراہ تمام ڈیپارٹمنٹس کے ہیڈز صاحبان نے شرکت کی۔ پروگرام میں تمام شعبہ جات کے طلبہ کے مابین کوئز مقابلہ ہوا اور جیتنے والے طلبہ کو نقد کیش پرائز دئیے گئے۔ اس کے بعد تقریری مقابلہ ہوا جس کا عنوان یوم قرارداد پاکستان تھا۔ جس میں مختلف ڈیپارٹمنٹس کے طلبہ بھرپور حصہّ لیا۔ آخر میں مختلف صوبوں کی نمائندگی کے طلباء نے کلچرل شو کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں پنجابی لباس، بلوچی روائتی لباس اور سندھی اجرک ک زیب تن کئے بچےّ آئے اور شرکاء سے داد وصول کی۔ تقریب کے آخر میں مہمان خصوصی شوکت تبسم نے بچوں سے خطاب کیا اور پاکستان کے قیام کے پس منظر کو بیان کرتے ہوئے پاکستان کی موجودہ حالت اور پاکستان کے مستقبل میں طلبہ و طالبات کے کردار کو واضح کیا۔ تقریب کے آخر میں مہمان خصوصی نے دعا کروائی۔