رمضان المبارک میں غریب و نادار افراد کا خاص خیال رکھیں۔لالا محمود خان بنگش

زکوٰۃ، صدقہ، اور خیرات کے ذریعے ہم ضرورت مندوں کی مدد کرکے اللہ کی رضا حاصل کر سکتے ہیں۔میڈیا سے گفتگو

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق آل پشتون انٹرنیشنل فاؤنڈیشن کے مرکزی صدر لالا محمود خان بنگش نے کہا کہ رمضان المبارک میں غریب و نادار افراد کا خاص خیال رکھیں انہوں نے کہا کہ زکوٰۃ، صدقہ، اور خیرات کے ذریعے ہم ضرورت مندوں کی مدد کرکے اللہ کی رضا حاصل کر سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک ہمیں صبر، شکر، اور دوسروں کی مدد کا درس دیتا ہے جو ایک مثالی اسلامی معاشرے کی بنیاد ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں چاہیے کہ ہم اس مقدس مہینے میں اپنی عبادات کے ساتھ ساتھ سماجی کاموں میں بھی حصہ لیں۔ آل پشتون انٹرنیشنل فاؤنڈیشن کے مرکزی صدر لالا محمود خان بنگش نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ تمام امت مسلمہ سے اپیل ہے کہ وہ اس مقدس رمضان کو حقیقی معنوں میں نیکی، عبادت، ایثار، اور قربانی کا مہینہ بنائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم صرف انفرادی عبادات پر اکتفانہ نہ کریں بلکہ ایسے اقدامات کریں جو معاشرے میں مثبت تبدیلی لانے کا سبب بنیں اللہ تبارک و تعالیٰ ہم سب کو رمضان المبارک کی برکتوں سے فیض یاب ہونے کی توفیق عطا فرمائے اور ہمیں حقیقی معنوں میں ایک بہتر انسان اور مسلمان بننے کا موقع دے۔امین

اپنا تبصرہ بھیجیں