کے یو جے ورکرز کے صدر فواد محمود کی جانب سے سیمینار و محفل سماع کا انعقاد ، مہمانوں کے لئے لذیز سحری کا انتظام کیا گیا

سیاسی، سماجی، فلاحی ادبی اور صحافتی شخصیات اور دیگر مقررین نے خطاب کیا۔

ملک کے مشہور و معروف قوال زمان برادرز نے کلام پیش کیا۔

کراچی (ایڈیٹر نئی آواز ۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ) کراچی یونین آف جرنلسٹس ورکرز نے اپنی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے اس ماہ رمضان کے با برکت اور فضیلت والے مہینے میں عوامی مسائل کے حوالے سے کلچر ڈیپارٹمنٹ سندھ کے تعاون سے سیمینار با عنوان عوامی مسائل اور محفل سماع اور آنے والے مہمانوں کے لئے کے یو جے ورکرز کی جانب سے ابراھیم آڈیٹوریم لیاقت لائبریری میں سحری کا بہترین انتظام کیا گیا۔ تقریب سے پاکستان سنی تحریک کے سربراہ ثروت اعجاز قادری، ایم کیو ایم کے رہنما ممبر صوبائی اسمبلی شارق جمال، سیاسی رہنما تنویر صدیقی، صدر کے یو جے ورکرز فواد محمود، سینئر نائب صدر علی سرور، نائب صدر علی عبّاس، ممبر گورننگ باڈی ارم بانو، ممبر گورننگ باڈی اعظم رزاق اور دیگر مقررین نے اپنے خیالات کا اظہار کیا جب کے نظامت کے فرائض قادر مستوئی نے انجام دئیے۔ تقریب میں موجود تمام مقررین کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک اس کے بابرکت مہینے میں حکومت کو چاہیے کہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کریں مگر بدقسمتی سے رمضان المبارک کا مہینہ اتے ہی اشیاء خوردونوش کی قیمتیں آسمانوں پر پہنچ جاتی ہیں جس کا سب سے زیادہ نقصان متوسط طبقے کو ہوتا ہے۔ مختصر سے سیمینار کے بعد ملک کے مشہور و معروف قوال شفیق و زماں تاجی اور محمد علی تاجی، زمان برادرز میں اپنے مخصوص انداز میں کلام پیش کیا۔ انڈو پاک کے مشہور و معروف نعت گو شاعر کے نواسے پیرزادہ فواد احمد فاروقی نے زمان برادرز کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔ جبکہ سیکرٹری انفارمیشن کراچی یونین آف جرنلسٹس ورکرز باغی ساگر، جسیم علی خان، شاہزیب، عمران میزان، نوید عبّاس، عظیم عثمانی، احمد، بابر شیخ، مظفر علی خان، فیضان، جنید بغدادی نے تقریب میں آئے ہوئے تمام صوفیا کرام اور مہمان گرامی کو پھولوں کے ہار ڈالے۔ تقریب کے اختتام پر کے یو جے ورکرز کی جانب سے سحری کا بہترین انتظام کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں