جلد پریس کانفرنس کے ذریعے حقائق سے پردہ اٹھاؤں گا۔ سردار عبد الرحمٰن ڈوگر ایڈووکیٹ
کمالیہ (ایڈیٹر نئی آواز ۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ) کمالیہ انجمن حقوق شہریاں کمالیہ کے صدر ، سابق جنرل سیکرٹری کمالیہ بار سردار عبدالرحمٰن ڈوگر ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ اسوقت کمالیہ لاوارث اور پولیس اسٹیٹ ہوچکا ہے افسر شاہی اور لاقانونیت عروج پر ہے۔ چوری، راہزنی اور ڈکیتی کی وارداتوں میں بے تحاشا اضافہ ہوچکا ہے، دفاتر میں کرپشن عروج پر ہے کوئی بھی کام بغیر رشوت کے نہیں ہوتا۔ جھوٹے مقدمات میں کئی کئی دن بے گناہ شہریوں کو گرفتار کر کے بغیر صفائی کا موقع دئیے چالان کیا جارہا ہے۔ ان حالات میں عوام کا کوئی پرسان حال نہیں۔ اس سلسلہ میں تاجران، وکلاء اور سول سوسائٹی سمیت متعدد شہریوں سے رابطہ میں ہوں۔ پریس کانفرنس کرکے حقائق سے پردہ اٹھائیں گے اور اصلاح احوال کیلئے بہت جلد لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔