تمام اختلافات بھلا کر ایک جگہ اکٹھے ہوں۔ مبارک مہینے میں اپنی برادری اور مستحق لوگوں کی بھرپور مدد کریں۔
ہم طارق زمان بھٹی کی مکمل حمایت کرتے ہیں اور ہر طرح طارق زمان بھٹی کے ساتھ ہیں۔ حافظ صدام حسین بھٹی
کمالیہ (ایڈیٹر نئی آواز ۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ) ہر دلعزیز سماجی کاروباری شخصیت انجینیئر حافظ صدام حسین بھٹی یو کے والے نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ انسان خطا کا پتلا ہے۔ بعض اوقات جانے انجانے میں کچھ غلطیاں کچھ غلط فہمیاں ہو جاتی ہیں۔ اور کچھ حاسدوں کی شر انگیزی کی وجہ سے آپس میں اختلافات پیدا ہو جاتے ہیں۔ کچھ ایسی ہی وجوہات کی بنا پر صبغت اللہ برادری میں اختلافات پیدا ہو گئے تھے۔ اور ادارہ صبغت اللہ دو حصوں میں ہو گیا تھا۔ اللہ پاک کی رضا، ادارہ صبغت اللہ اور برادری کی خاطر تمام معاملات کو پسِ پشت ڈالا کر مبارک مہینے میں تمام اختلافات، غصےّ، ناراضگیاں ختم کر کے صلح ہو گئی ہے۔ اور ادارہ صبغت اللہ ایک ہو گیا ہے۔ جو کہ بہت بہتر ہوا ہے۔ حافظ صدام حسین بھٹی، طارق زمان بھٹی اور عباس کھوکھر نے تمام دوستوں سے ادب کے ساتھ التماس کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام اختلافات بھلا کر ایک جگہ اکٹھے ہوں۔ مبارک مہینے میں اپنی برادری اور مستحق لوگوں کی بھرپور مدد کریں۔ حافظ صدام حسین بھٹی نے کہا کہ میں خاص طور پر ماسٹر محمد حفیظ بھٹی کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے صبغت اللہ برادری میں صلح کروائی۔ یہ بھی حقیقت ہے کہ طارق زمان بھٹی نے ادارے میں ایک نئی روح پھونکی اور صبغت اللہ برادری کو کمالیہ میں اعلیٰ مقام دلوایا۔ ہم طارق زمان بھٹی کی مکمل حمایت کرتے ہیں اور ہر طرح طارق زمان بھٹی کے ساتھ ہیں۔