ٹریننگ کا مقصد ڈاکٹر اور دیگر طبی عملہ کی مہارت میں اضافہ کرنا ہے تاکہ وہ لوگوں کو طبی سہولیات بہتر طریقے سے فراہم کر سکیں۔
کمالیہ (ایڈیٹر نئی آواز ۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ) تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کمالیہ میں ڈاکٹرز نرسز اور دیگر عملے کو سی پی آر کی ٹریننگ دی گئی۔ ڈاکٹر سعید چائلڈ سپیشلسٹ اور ڈاکٹر راسب انستھیزیا سپیشلسٹ نے سٹاف کو یہ ٹریننگ دی۔ اس ٹریننگ میں ہسپتال کے مارننگ شفٹ کے تمام عملہ نے شرکت کی۔ ایم ایس ٹی ایچ کیو ہسپتال کمالیہ ڈاکٹر عدیل عارف نے بتایا کہ یہ ایک ایمرجنسی ٹکنیک ہے جس میں دل اور سانس رُک جانے والے فرد کو سینے پر دباؤ اور مصنوعی سانس دی جاتی ہے تاکہ خون اور آکسیجن کی سپلائی جاری رہے۔ اس طرح کی ٹریننگ کا مقصد ڈاکٹر اور دیگر طبی عملہ کی مہارت میں اضافہ کرنا ہے تاکہ وہ لوگوں کو طبی سہولیات بہتر طریقے سے فراہم کر سکیں۔ اس ٹریننگ میں ریسکیو کے امجد صاحب نے بھی شرکت کی۔ ڈاکٹر راسب نے بڑے مریضوں اور ڈاکٹر سعید نے چھوٹے بچوں پر سی پی آر کا طریقہ پوری وضاحت کے ساتھ شرکاء کو بتایا۔ ڈاکٹر عدیل عارف نے مزید کہا کہ اس طرح کی ٹریننگ ہسپتال میں جاری رکھی جائیں گی تاکہ ڈاکٹرز اور عملہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافہ ہو سکے۔