تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کمالیہ میں بچوں کی ایمرجنسی کا قیام عمل میں لایا گیا۔

کمالیہ (ایڈیٹر نئی آواز ۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ) صوبائی منسٹر ہیلتھ خواجہ عمران نزیر ڈی سی ٹوبہ ٹیک سنگھ اور اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ میڈم اقرا ناصر کی ہدایت کے مطابق تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کمالیہ میں بچوں کی ایمرجنسی کا قیام عمل میں لایا گیا۔ ایم ایس تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کمالیہ ڈاکٹر میاں عدیل عارف نے میڈیا کو بتایا کہ مارننگ شفٹ میں بچوں کی ایمرجنسی میں بچوں کے سپیشلسٹ ڈاکٹر کی ڈیوٹی لگا دی گئی ہے تاکہ بچوں کو بہترین طبی امداد فراہم کی جا سکیں۔ اس سلسلے میں میں اپنے تمام ڈاکٹر حضرات بالخصوص کنسلٹنٹ ڈاکٹرز نرسز ایڈمن اور دیگر سٹاف کا انتہائی مشکور ہوں جنہوں نے انتہائی کم وقت میں پیڈز ایمرجنسی کو فنکشنل کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کیا۔ اس ایمرجنسی میں بچوں کو طبی امداد کے لیے تمام سہولتیں اور اپریٹس جس میں بچوں کی اینڈوٹریکل ٹیوب لرنگوسکوپ اور دیگر چیزیں ایک ہی جگہ پر دستیاب ہوں گی۔ دو عدد بے بی وارمر بھی بچوں کے وارڈ میں فراہم کر دیے گئے ہیں۔ پیدائش کے بعد جو بچےّ کسی وجہ سے اپنا درجہ حرارت برقرار نہیں رکھ سکتے یہ بی بی وارمر ان بچوں کے کام آئیں گے۔ اس کے علاوہ بچوں کے وارڈ میں تمام بچوں کو ائیڈنٹیفکیشن ٹیگز بھی لگا دئیے گئے ہیں۔ آئندہ دو روز میں ہسپتال کے تمام عملے کو سی پی آر کی ٹریننگ بھی دی جائے گی۔ ان تمام اقدامات کا مقصد لوگوں کو حکومت کے ویژن کے مطابق صحت کی بہترین سہولیات مہیا کرنا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں