لاہور : تھانہ شادباغ کی حدود میں چوریوں کا سلسلہ نہ تھم سکا، شہری محمد بلال کی ڈھائی لاکھ مالیت کی موٹر سائیکل چوری،

سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آنے کے باوجود تھانہ شادباغ پولیس ملزم تک نہ پہنچ سکی

لاہور (ایڈیٹر نئی آواز ۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ) تفصیلات کے مطابق علاقے تھانہ شادباغ لاہور کی حدود میں موٹر سائیکل چوری کا سلسلہ نہ تھم سکا، شہری محمد بلال ولد محمد جہانگیر نے اندراج مقدمہ میں موقف اختیار کیا کہ وہ اپنے تایا کہ گھر افطاری پر آیا جب افطاری کر کہ نکلا تو گھر کہ باہر سے ہنڈا 125 ماڈل 2025 نامعلوم چور چوری کر کے لے گیا۔ مزید متاثرہ شہری محمد بلال کا کہنا تھا کہ وسن پورہ کہ علاقہ میں چوریاں ڈکیٹیاں روزانہ کا معمول بن چکا ہے۔ جبکہ پولیس کی کارکردگی صرف کاغذی کارروائی تک محدود ہے۔ شہری محمد بلال نے آئی جی پنجاب اور ایس پی سٹی ڈسٹرکٹ لاہور قاضی علی رضا سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نامعلوم چور کی سی سی ٹی وی سے شناخت کی جاسکتی ہے جب کہ تھانہ شادباغ پولیس کو ملزم کی گرفتاری میں کوئی دلچسپی ہی نہیں ہے۔ اعلیٰ حکام سے اپیل کرتا ہوں نوٹس لیں تاکہ علاقے سے چوری ڈکیتی کا مسلسل نہ رکنے والا سلسلہ تھم سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں