بچوں نے قومی نغمے اور اسلامی ٹیبلوز پیش کیے، جسے حاضرین نے خوب سراہا۔
شاندار سالانہ رزلٹ پر ساجد کمبوہ اور پرنسپل ادارہ ہٰذا نے بچوں میں انعامات تقسیم کیے۔
کمالیہ (ایڈیٹر نئی آواز ۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ) دی اپروچ پبلک سکول ماموں کانجن روڈ محلہ نادر آباد کمالیہ کی شاندار سالانہ تقریب تقسیم انعامات منعقد، شاندار سالانہ رزلٹ پر چیف گیسٹ بانی و منتظم پیارا پاکستان ساجد کمبوہ اور پرنسپل ادارہ حافظ محمد امین نے بچوں میں انعامات تقسیم کیے۔ سالانہ نتائج میں نمایاں پوزیشن ہولڈر طلباء میں انعامات تقسیم کے موقع پر کمالیہ کی نامور سماجی شخصیت بانی و منتظم پیارا پاکستان ساجد کمبوہ نے سکول کی کارکردگی اور شاندار نتائج کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ دی اپروچ پبلک سکول اپنے شاندار تعلیمی اقتدار کو قائم رکھے ہوئے اور بچوں کے اندر جذبہ تعلیم کے ساتھ ساتھ ولولہ انگیز قیادت کو ابھارنے کی صلاحیت پیدا کر رہا ہے۔ اس موقع پر سکول کے بچوں نے قومی نغمے اور اسلامی ٹیبلوز پیش کیے۔