اس طرح کے بزدلانہ ہتھکنڈے ملک و قوم کے حوصلے پست نہیں کر سکتے۔
فوجی جوان سرحدوں کے محافظ ہیں اور انکی قربانیاں ملک کے امن واستحکام کی ضمانت ہیں
فیصل آباد (ایڈیٹر نیوز آف پاکستان ۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ) ہردلعزیز سماجی فلاحی کاروباری شخصیت اظہر سلیم المعروف سُپر پہلوان آڑھت نمبر 264 سدھار منڈی والے نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان میں ٹرین میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ اس طرح کے بزدلانہ ہتھکنڈے ملک وقوم کے حوصلے پست نہیں کر سکتے۔ پوری پاکستانی قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور کسی بھی قسم کی دہشت گردی اور ملک دشمن عناصر کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے پر عزم ہے۔ افواج پاکستان ہماری سرحدوں کے محافظ ہیں اور ان کی قربانیاں ملک کے امن و استحکام کی ضمانت ہیں۔ دشمن قوتیں اپنی ناپاک سازشوں کے ذریعے پاکستان کو عدم استحکام کا شکار کرنے کی کوشش کر رہی ہیں، مگر پاکستانی قوم ہمیشہ کی طرح اپنی بہادر افواج کے ساتھ متحد کھڑی ہے اور کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے دشمن جان لیں کہ ایسی مذموم کارروائیاں نہ ماضی میں ہمارے حوصلے توڑ سکیں ہیں اور نہ ہی آئندہ توڑ سکیں گی۔ پاک فوج اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے دن رات محنت کر کے ملک میں امن قائم رکھنے کے لیے کوشاں ہیں، اور پوری قوم ان کے ساتھ کھڑی ہے۔