رمضان المبارک کا بابرکت مہینہ نزول قرآن کا مہینہ ہے

یہ ماہ مبارک تاحیات صراط مستقیم پر گامزن رہنے کا درس دیتا ہے

رمضان المبارک میں عبادات کا اثر و ثواب کئی گنا زیادہ ہے: عدیل عباس

فیصل آباد (ایڈیٹر نئی آواز ۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ) سماجی و کاروباری شخصیت عدیل عباس نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ رمضان المبارک کا بابرکت مہینہ نزول قرآن کا مہینہ ہے یہ ماہ مبارک تاحیات صراط مستقیم پر گامزن رہنے کا درس دیتا ہے۔ رمضان المبارک میں عبادات کا اثر وثواب کئی گنا زیادہ ہے حتیٰ کہ اس ماہ مبارک میں اور سونا بھی عبادت ہے۔ ماہ صیام برائیوں منفی روئیوں سے بچنے ،حسنات، بھلائیوں، نیکیوں اور خیر کے کام کا بھی درس دیتا ہے۔ مسلمانوں کو چاہیے کہ وہ رمضان المبارک میں عبادات میں مشغول ہو کر اس ایک ماہ کی مشق کو پورے سال پر محیط کر لیں کیونکہ یہ ماہ مبارک رحمتیں، برکتیں، مغفرتیں اور جہنم سے نجات کا سبب بنتا ہے۔ ہمیں محتاجوں، غریبوں، یتیموں اور ضرورت مندوں کی مدد، معاونت، حاجت روائی اور دلجوئی کرنا دین اسلام کا بنیادی درس ہے۔ دوسروں کی مدد کرنے، ان کے ساتھ تعاون کرنے، ان کے لیے روز مرہ کی ضرورت کی اشیاء فراہم کرنے کو دین اسلام نے کار ثواب اور اپنے ربّ کو راضی کرنے کا نسخہ بتایا ہے۔ خالق کائنات اللہ رب العزت نے امیروں کو اپنے مال میں سے غریبوں کو دینے کا حکم دیا ہے۔ صاحب استطاعت پر واجب ہے کہ وہ مستحقین کی مدد کرے۔ دوسروں کی مدد کرنا ان کی ضروریات کو پورا کرنا اللہ تعالیٰ کے نزدیک نہایت پسندیدہ عمل ہے۔ دین اسلام سراسر خیر خواہی کا مذہب ہے۔ اسلام میں حقوق العباد کی اہمیت کو حقوق اللہ کی اہمیت سے بڑھ کر بیان کیا گیا ہے۔ دوسروں کی خیر خواہی اور مدد کر کے حقیقی خوشی اور راحت حاصل ہوتی ہے جو اطمینان قلب کے ساتھ ساتھ رضائے الہیٰ کا باعث بنتی ہے۔ رمضان المبارک اللہ تعالیٰ کی رحمتوں اور برکتوں کا مہینہ ہے جس میں بندے اللہ تعالیٰ کی خوشنودی حاصل کرنے کے لئے صبح سے شام تک بھوک پیاس برادشت کرتے ہیں عبادات میں وقت گزارتے ہیں۔ خوش نصیب ہے وہ انسان جو یاد الہٰی میں اپنا وقت گزارے، اللہ تعالیٰ کی رضا اور خوشنودی کے لیے ہر لمحہ بے قرار رہے۔ جو لوگ اپنے گناہ معاف کروانا چاہتے ہیں، اللہ کا قرب حاصل کرنا چاہتے ہیں انہیں چاہیے کہ جب روزہ رکھیں تو ان کا روزہ محض کھانے پینے سے رکنے تک محدود نہ ہو بلکہ روزہ دار کی آنکھیں، زبان، کان، شرم گاہ، دل، دماغ غرض کے سر سے لےکر پاؤں تک ہر چیز روزہ دار ہو۔

اپنا تبصرہ بھیجیں