محترمہ عائشہ ریاض کو گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن سکول برائے متاثرہ سماعت چاہ شاموں والا کمالیہ کی انچارج ہیڈ مسٹریس مقرر کر دیا گیا۔

سنیئر سپیشل ایجوکیشن ٹیچر و سربراہ بشیر احمد ربانی مدت ملازمت پوری ہو نے کے بعد 14 مارچ 2025ء کو ریٹائر ہو رہے ہیں۔ پیشگی شاندار الوداعی تقریب کا اہتمام

کمالیہ (ایڈیٹر نئی آواز ۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ) سیکرٹری سپیشل ایجوکیشن پنجاب کی جانب سے جاری حکمنامہ کے مطابق سنیئر سپیشل ایجوکیشن ٹیچر محترمہ عائشہ ریاض کو گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن سکول برائے متاثرہ سماعت چاہ شاموں والا کمالیہ کی انچارج ہیڈ مسٹریس مقرر کر دیا گیا ہے۔ جبکہ سنیئر سپیشل ایجوکیشن ٹیچر و سربراہ بشیر احمد ربانی مدت ملازمت پوری ہو نے کے بعد 14 مارچ 2025ء کو ریٹائر ہو رہے ہیں۔ گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن سکول چاہ شاموں والا کمالیہ کے معلمین، منتظمین و معاونین کی جانب سے رمضان المبارک کے احترام میں پیشگی شاندار الوداعی تقریب کا اہتمام کیا جس میں پنجاب بھر سے حاضر سروس و ریٹائرڈ معلمین و افسران سپیشل ایجوکیشن پنجاب نے شرکت کی۔ سابق ڈائریکٹر مانیٹرنگ سپیشل ایجوکیشن پنجاب چوہدری مشتاق احمد، پرنسپل (ر) سر یعقوب بٹ، ملک صاحب خان جاوید، حاجی محمد صدیق، امجد بشیر چوہدری، پرنسپل گورنمنٹ سکینڈری سپیشل ایجوکیشن سکول برائے متاثرہ سماعت گلبرگ لاہور چوہدری عبد الستار طور، پرنسپل گورنمنٹ سکینڈری سپیشل ایجوکیشن سکول جھنگ قیصر عباس شاہ، عمران راہی، اشرف دانش (بہاولپور)، بابر سہیل (میلسی)، سید اظہر عباس شاہ (وھاڑی)، ڈاکٹر عبد الکریم (چیچہ وطنی)، قاری سلیم ضیاء (ننکانہ صاحب)، ڈسٹرکٹ فوکل پرسن سپیشل ایجوکیشن چنیوٹ میڈم فرحت طفیل، حیدر علی، پرنسپل گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سپیشل ایجوکیشن سکول ٹوبہ ٹیک سنگھ میڈم شبنم ظفر، پرنسپل گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن سنٹر گوجرہ میڈم فریدہ سراج، پرنسپل گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن سنٹر کمالیہ مہر غلام مرتضیٰ شاکر، علی رضا، رانی بشیر سمیت معلمین ماھرین سپیشل ایجوکیشن نے بشیر ربانی کی راولپنڈی، بہاولپور، لاہور، ڈیرہ غازی خان، پیرمحل اور کمالیہ کے سپیشل ایجوکیشن اداروں میں بہترین خدمات کی تعریف کرتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے 13 اکتوبر 1986ء تا 20 اپریل 1993ء گورنمنٹ سیکنڈری سپیشل ایجوکیشن سکول برائے نابینا راولپنڈی میں بحیثیت جونیئر کلرک (سکیل 5)، 21 اپریل 1993ء تا 30 اپریل 2000ء گورنمنٹ بریل پرنٹنگ پریس بہاولپور و لاہور بحیثیت سٹیریو ٹائپر (سکیل 15)، یکم مئی 2000ء تا 5 ستمبر 2004ء بحیثیت ایس ایس ٹی گورنمنٹ انسٹی ٹیوٹ فار بلائنڈ ڈیرہ غازی خان، 6 ستمبر 2004ء تا 6 اپریل 2005ء بہ حیثیت جونیئر سپیشل ایجوکیشن ٹیچر (سکیل 16) و ہیڈماسٹر گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن سکول برائے متاثرہ سماعت ڈیرہ غازی خان اور 7 اپریل 2005ء تا 11 اگست 2009ء جونیئر سپیشل ایجوکیشن ٹیچر بعد ازاں ترقی ہونے پر 12 اگست 2009ء تا حال سنیئر سپیشل ایجوکیشن ٹیچر (سکیل 17) و انچارج ہیڈماسٹر گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن سکول چاہ شاموں والا کمالیہ خدمات انجام دیتے رہے۔ ریٹائرمنٹ پر سپیشل ایجوکیشن پنجاب میں ان کی مجموعی خدمات 38 سال 5 ماہ 1 دن بشمول 19 سال 11 ماہ 7 دن گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن سکول چاہ شاموں والا کمالیہ میں ہوں گی۔ ان میں یکم اپریل 2014ء تا فروری 2017ء گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن سنٹر پیرمحل بھی شامل اضافی خدمات بھی شامل ہیں۔ ماہرین سپیشل ایجوکیشن نے کہا کہ بشیر ربانی نے ہر حیثیت میں شفافیت اور دیانتداری سے سپیشل بچوں کی تعلیم و تربیت کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے کام کیا۔ بشیر ربانی نے کہا کہ سپیشل بچوں کی تعلیم و تربیت اور بحالی کے لیے کام کرنا میرے لئے اعزاز اور سعادت ہے۔ سکول کے منتظمین نصیر احمد، محمد اقبال، کارکن ندیم رضا نے اشعار میں خراج تحسین پیش کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں