پروگرام کے مہمان خصوصی کمالیہ کے ایڈیشنل سیشن جج محمد اسحاق حاشر اپنی فیملی کے ہمراہ صنعتی نمائش میں شامل ہوئے۔
صنعتی نمائش میں بھرپور دلچسپی۔ ہائی اسکولز کے پرنسپلز، ٹیچرز، طلبہ وطالبات، سول سوسائٹی، اور صحافی برادری کی خصوصی شرکت
صنعتی نمائش کا مقصد طلبہ وطالبات کے بنائے گئے پروجیکٹس کی نمائش کرنا، ان کی حوصلہ افزائی کرنا اور ٹیکنیکل تعلیم کا فروغ کرنا ہے۔
کمالیہ (ایڈیٹر نئی آواز ۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ) گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی کمالیہ میں سالانہ صنعتی نمائش کا اہتمام کیا گیا۔ جس کا افتتاح پرنسپل گورنمنٹ ایم سی ہائی سکول کمالیہ، رانا ظفر حسین، پرنسپل گورنمنٹ ہائی سکول نمبر ون کمالیہ، محمد شوکت تبسم، و دیگر گورنمنٹ ہائی اسکولز کے پرنسپل صاحبان نے کیا۔ مہمانوں کا استقبال پرنسپل ادارہ انجینئر محمد عمران اصغر نے پروگرام کوارڈینیٹر ڈاکٹر شکور عالم، وائس پرنسپل اور شعبہ جات کے ہیڈز کے ہمراہ کیا۔ پروگرام کا آغاز باقاعدہ تلاوت کلام پاک سے ہوا اور نعت رسول مقبول پیش کی گئی۔ پرنسپل ادارہ نے اس موقع پر آنے والے پرنسپل صاحبان اور مہمانوں کو ویلکم کیا اور بتایا کہ صنعتی نمائش کا مقصد طلبہ وطالبات کے بنائے گئے پروجیکٹس کی نمائش کرنا اور ان کی حوصلہ افزائی کرنا اور ٹیکنیکل تعلیم کا فروغ کرنا ہے۔ اس موقع پر ججز صاحبان کا کہنا تھا کہ تمام طلبہ وطالبات نے بڑی محنت سے پروجیکٹس تیار کئے ہیں اور ان کی حوصلہ افزائی ہونی چاہیے۔ مختلف سیکٹر سے تعلق رکھنے والے افراد نے صنعتی نمائش میں بھرپور دلچسپی دکھائی۔ ان میں ہائی اسکولز کے پرنسپلز، ٹیچرز، دسویں کلاسز کے طلبہ وطالبات، سول سوسائٹی، اور صحافی برادری نے خصوصی شرکت کی۔ اس پروگرام کے مہمان خصوصی کمالیہ کے ایڈیشنل سیشن جج محمد اسحاق حاشر تھے جو اپنی فیملی کے ہمراہ صنعتی نمائش میں شامل ہوئے۔ گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی میں پیش کئے جانے والے پروجیکٹس کا مقصد جہاں طلبہ وطالبات کی حوصلہ افزائی کرنا تھا وہیں پر ٹیکنیکل تعلیم کا فروغ کرنا مقصود تھا تاکہ ہمارے بچےّ ٹیکنکل تعلیم میں باہنر ہوکر ملک وقوم کی بہتر خدمت کرکے معاشرے میں باعزت روزگار حاصل کرسکیں اور ملک وقوم کا نام روشن کرسکیں۔