معروف گلوکارہ سونا مہر کی 23ویں سالگرہ کی شاندار تقریب،

کرنل اسد محمود اور سینئر صحافی محمد احسان مغل کی بطور مہمانِ خصوصی شرکت

لاہور (ایڈیٹر نئی آواز ۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ) تفصیلات کے مطابق عزائے باقی چینل کی جانب سے معروف گلوکارہ قصیدہ خواں سونا مہر کی 23ویں سالگرہ کی شاندار تقریب کا انعقاد پنڈ ریسٹورنٹ علامہ اقبال ٹاؤن لاہور میں کیا گیا۔ سالگرہ کی پُروقار تقریب میں ملکِ پاکستان کی معروف و مقبول شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب میں نیشنل یونین آف جرنلسٹس کے بانی و مرکزی چیئرمین محمد احسان مغل اور کرنل اسد محمود خان نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ مزید مہمانِ گرامی میں تاجر رہنماء شہباز محمود، تاجر رہنماء ذیشان رشید، اینکر پرسن سید مبین شاہ، معروف ڈرامہ ایکٹر علی اسلم، معروف موسیقار جناب امرت علی، اور عزائے باقی چینل کے چیئرمین اسد علی باقی شامل تھے۔ اس موقع پر گلوکارہ سونا مہر کی 23ویں سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا۔ مہمانِ گرامی کی جانب سے گلوکارہ سونا مہر کو جنم دن کی مبارکباد کہ ساتھ تحائف سے بھی نوازا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں