اللہ تعالیٰ کا لاکھ شکر ادا کرتے ہیں جس کے فضل و کرم سے سردار صدیق اکبر کھٹانہ کمالیہ بار ایسوسی ایشن کے الیکشن جیت کر صدر کمالیہ بار منتخب ہوئے۔

سردار صدیق اکبر کھٹانہ کو صدر کمالیہ بار ایسوسی ایشن 2025-26 منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں: سابق صدر کمالیہ بار، رائے نیاز احمد خاں

کمالیہ (ایڈیٹر نئی آواز ۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ) سابق صدر کمالیہ بار ایسوسی ایشن رائے نیاز احمد خاں نے کہا ہے کہ کمالیہ بار الیکشن 2025 میں سردار صدیق اکبر کھٹانہ ایڈووکیٹ کو صدر بار کمالیہ کامیابی سے منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ ہم اُمید کرتے ہیں کہ ان کی کامیابی علاقے کے لیے مفید ثابت ہوگی۔ اور سردار صدیق اکبر کھٹانہ ایڈووکیٹ اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں سے کمالیہ بار میں بہترین مثبت کردار ادا کرنے کے ساتھ وکلاء برادری کے مسائل کو بہتر انداز میں حل اور عوام کو پورا انصاف مہیا کرنے میں بھرپور کردار ادا کریں گے۔ اِن شاء اللہ آئندہ سال بھی صدر اور سیکرٹری ہمارے اتحادی پینل کا ہو گا۔ ووٹ اور سپورٹ دینے والے سب بھائیوں کا تہہِ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں