وزارت اوورسیز کے فوکل پرسن برائے اٹلی اکرام الدین کا الخدمت فاؤنڈیشن کے پی آفس آمد

  • اس موقع پر الخدمت فاؤنڈیشن کے صوبائی صدر خالد وقاص چکمنی نے پرتپاک استقبال کیا۔

پشاور(ایڈیٹر نئی آواز ڈاکٹر غلام مرتضیٰ)وزارت اوورسیز کے فوکل پرسن برائے اٹلی اکرام الدین کا الخدمت فاؤنڈیشن خیبرپختونخواہ آفس آمد ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے چیف ایگزیکٹیو و وزارت اوورسیز کے فوکل پرسن برائے اٹلی اکرام الدین نے الخدمت فاؤنڈیشن خیبرپختونخواہ آفس کا دورہ کیا۔ اس موقع پر الخدمت فاؤنڈیشن کے صوبائی صدر خالد وقاص چکمنی نے پرتپاک استقبال کیا اور الخدمت فاؤنڈیشن کے حوالے سے بریفنک دی۔ اس موقع پر الخدمت فاؤنڈیشن کے سینیئر منیجر محمد عدنان نے 2023 کے حوالے سے الخدمت فاؤنڈیشن کی بہترین کارکردگی کی رپورٹ بھی پیش کی۔ اس موقع پر وزارت اوورسیز کے فوکل پرسن برائے اٹلی اکرام الدین نے الخدمت فاؤنڈیشن خیبرپختونخواہ آفس کا مختصر ویزٹ کیا اور الخدمت فاؤنڈیشن خیبرپختونخواہ کی بہترین کارکردگی کو سراہا۔ اس موقع پر الخدمت فاؤنڈیشن کے صوبائی صدر خالد وقاص چکمنی نے چیف اکرام الدین کا الخدمت فاؤنڈیشن خیبرپختونخواہ آفس آمد پر خصوصی شکریہ ادا کیا اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔اس موقع پر وزارت اوورسیز کے فوکل پرسن برائے اٹلی اکرام الدین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن خیبر پختونخوا واحد فلاحی ادارہ ہے جنہوں نے انسانیت کی فلاح وبہبود اور انسانیت کی بقاء اور خدمت میں ہمیشہ اہم کردار ادا کیا ہے۔ جو قابل تعریف ہے ملکی اور بین الاقوامی NGOs سے اپیل ہے کہ الخدمت فاؤنڈیشن خیبرپختونخواہ کے ساتھ بھرپور تعاون کرنے میں کلیدی کردار ادا کریں کیونکہ انسانیت کی خدمت ہم سب کا فرض اور اہم زمہ داری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں