حلقہ کی عوام کیساتھ ذاتی مراسمات ہیں، عوامی کاموں میں دلی سکون ملتا ہے
عوامی نمائندہ اور عوام کو ہی جوابدہ ہوں اور ہمیشہ عوام کی عدالت میں سرخرور ہونگا: میاں زید الرحمٰن
کمالیہ (ایڈیٹر نئی آواز ۔ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ) تفصیلات کے مطابق امیدوار قومی اسمبلی میاں زید الرحمٰن نے کہا ہے کہ ہم عوام کے ہر دکھ سکھ میں برابر کے شریک ہیں ، عوامی کاموں میں دلی سکون ملتا
ہے۔ حلقہ کی عوام کے ساتھ ذاتی مراسمات ہیں انکے ہر دکھ سکھ میں برابر کا شریک ہوں۔ زندگی میں نجی مصروفیات کے باوجود اپنے حلقہ کی عوام کے مسائل سن کر انکو ہر ممکن حل کرنے کی کوشش کرتا ہوں۔ میری سیاست کا محور ہی حلقہ کے غیور عوام ہیں اور بلا تفریق اپنے غیور عوام کے خدمت کو عبادت سمجھ کر کرتا رہتا ہوں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مقامی صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوامی نمائندہ اور عوام کو ہی جوابدہ ہوں اور ہمیشہ عوام کی عدالت میں سرخرور ہوں گا۔ سیاسی مخالفین کسی طور بھی عوام کے دلوں سے ہماری عزت کو کم نہیں کر سکتے۔