کل جماعتی حریت کانفرنس کے کنوینئر غلام محمد صفی، بانی و چیئرمین نیشنل یونین آف جرنلسٹس محمد احسان مغل اور چیئرمین PPCHJ چوہدری آصف محمود وڑائچ کی زیر قیادت کشمیریوں سے اظہارِ یکجتی کے لیے لاہور مال روڈ پر مشترکہ ریلی کا اہتمام کیا گیا،

لاہور (سپیشل رپورٹ) تفصیلات کے مطابق کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں کشمیر و پاکستان، نیشنل یونین اف جرنلسٹس اور عوامی امن کمیٹی برائے انسانی حقوق و انصاف کے زیر اہتمام ریلی کا انعقاد کیا گیا، ریلی میں پاکستان بھر سے نیشنل یونین آف جرنلسٹس کے کارکنان اور سول سوسائٹی نے کثیر تعداد میں شرکت کی، ریلی میں شرکاء نے مختلف قافلوں کی صورت میں شرکت کی، کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں کشمیر و پاکستان کہ قافلہ کی قیادت غلام محمد صفی نے کی، جبکہ نیشنل یونین آف جرنلسٹس کے قافلہ کی قیادت بانی و مرکزی چیئرمین نیشنل یونین آف جرنلسٹس محمد احسان مغل نے کی، جبکہ عوامی امن کمیٹی برائے انسانی حقوق کے قافلہ کی قیادت چوہدری آصف محمود وڑائچ نے کی، ریلی مسجد شہدا مال روڈ سے قافلے کی صورت میں روانہ ہوئی جوکہ پنجاب اسمبلی چیئرنگ کراس پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی، ریلی میں عوام کا جم غفیر کشمیر کے حق میں فلک شگاف نعرے بلند کرتا رہا، اس موقع پر مرکزی چیئرمین نیشنل یونین آف جرنلسٹس محمد احسان مغل کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے، ہم کشمیر کو پاکستان کا حصہ بنا کر دم لیں گے۔ کشمیری بہن، بھائیوں پر ہونے والے مظالم کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، کشمیر کی آزادی تک کشمیریوں کے حق کے لیے آواز بلند کرتے رہیں گے، نیشنل یونین آف جرنلسٹس کے کارکنان کو اگر اپنے کشمیری بہن، بھائیوں کی آزادی کے لیے روانہ کی بنیاد پر بھی سڑکوں پر نکلنا پڑا تو بھی ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے،

اپنا تبصرہ بھیجیں