کمالیہ : بجلی، پٹرولیم کی قیمتوں میں بے جا اضافے اور تاجروں پر بھاری ٹیکسوں کے خلاف میونسپل کمیٹی چوک میں احتجاج

کمالیہ(ایڈیٹر نئی آواز ڈاکٹر غلام مرتضیٰ) مرکزی انجمن تاجران کے زیر اہتمام بجلی، پٹرولیم کی قیمتوں میں بے جا اضافے اور تاجروں پر بھاری ٹیکسوں کے خلاف میونسپل کمیٹی چوک میں احتجاج کیا گیا۔ جس کی صدارت مرکزی انجمن تاجران کے صدر سید اکبر علی شاہ اور جنرل سیکرٹری محمد شہباز چوہدری نے کی۔ احتجاج میں تاجروں سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اور حکومتی پالیسیوں کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ مقررین نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے حالیہ بلوں میں بے جا ٹیکسز اور بجلی کی قیمتوں میں بے پناہ اضافے کے سبب دُکاندار طبقہ اور شہری شدید پریشانی کا شکار ہیں۔ بجلی کے بلوں میں حالیہ اضافہ کسی صورت قابل قبول نہیں۔ عام غریب چھوٹے دُکانداروں سمیت مزدور طبقہ تباہی کے دہانے پر پہنچ چکا ہے۔ مظاہرین نےحکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ تاجروں کے اور شہریوں کے حال پر رحم کریں۔ بجلی کے بلوں میں اضافے اور دیگر بے جا ٹیکسز کو فی الفور ختم کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں