ورلڈ نو تمباکو ڈے کے موقع پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کمالیہ میں ایک آگاہی سیمینار اور واک کا اہتمام کیا گیا

ایم ایس ڈاکٹر اعجاز، ڈی ایم ایس ڈاکٹر عدیل عارف، ڈاکٹر غلام عباس، علی وسیم عباسں، انچارج معاون، این سی ڈی کلینک ڈاکٹرز اور سٹاف نرسز نے شرکت کی۔

تمباکو نوشی صحت اور ماحول دونوں کے لیے خطرہ ہے۔ اس میں موجود خطرناک اجزا منہّ اور پھیپھڑوں کے کینسر کا باعث بن سکتے ہیں

کمالیہ (ایڈیٹر نیوز آف پاکستان ڈاکٹر غلام مرتضیٰ) ورلڈ نو تمباکو ڈے کے موقع پر وزیر صحت اور سیکرٹری صحت کی ہدایت کے مطابق تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کمالیہ میں ایک آگاہی سیمینار اور واک کا اہتمام کیا گیا جس میں ایم ایس ڈاکٹر اعجاز، ڈی ایم ایس ڈاکٹر عدیل عارف، ڈاکٹر غلام عباس، علی وسیم عباسں انچارج معاون کلینک ڈاکٹر سدر احسان، انچارج این سی ڈی کلینک ڈاکٹر کنزل امان اور سٹاف نرسز نے شرکت کی۔ شرکاء نے اپنے خطاب میں کہا کہ تمباکو نوشی صحت اور ماحول دونوں کے لیے خطرہ ہے۔ اس میں موجود خطرناک اجزا منہّ اور پھیپھڑوں کے کینسر کا باعث بن سکتے ہیں۔ تمباکو نوشی چھوڑنے کے لیے صرف مضبوط ارادہ کی ضرورت ہے۔ والدین اپنے بچوں کی کمپنی پر نظر رکھیں سول سوسائٹی اور این جی اوز کو تمباکو نوشی کے خلاف مہم میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق تحصیل اور ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں میں قائم این سی ڈی کلینکس میں تشخیص اور علاج کی سہولیات مفت فراہم کی جا رہی ہیں۔ آگاہی واک تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کمالیہ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ آفس سے شروع ہو کر چیچہ وطنی روڈ پر اختتام پذیر ہوئی۔ اس دوران شرکاء اور راہگیروں میں پمفلٹ تقسیم کیے گئے، جن پر تمباکو نوشی کے مظر اثرات اور تمباکو نوشی سے بچنے کے لیے تجاویز درج تھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں