کمالیہ : گورنمنٹ بوائز ہائی سکول نمبر 1 کمالیہ میں سکولز کے سربراہان میں ٹیبز تقسیم کرنے کی تقریب کا انعقاد

اسسٹنٹ کمشنر اقراء ناصر نے سینتیس سکولز کے سربراہان میں ٹیبز تقسیم کیے.

کمالیہ (ایڈیٹر نئی آواز ڈاکٹر غلام مرتضیٰ) تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب کی جانب سے اداروں میں ڈیجیٹلایزشن کا عمل جاری ہے تا کہ پیپر ورک کو ختم کیا جاسکے. اس سلسلہ میں گورنمنٹ بوائز ہائی سکول نمبر 1 کمالیہ میں سکولز کے سربراہان میں ٹیبز بدست اسسٹنٹ کمشنر اقراء ناصر تقسیم کیے گیے۔ اس موقع پر ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر یاور علی خواجہ بھی ہمراہ موجود تھے۔ اسسٹنٹ کمشنر اقراء ناصر نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ٹیبز کی مدد سے مانیٹرنگ کے عمل میں شفافیت ہوگی اور دور دراز علاقوں میں موجود سربراہان کو بچوں کی تعداد و حاضری سمیت دیگر معاملات کی رپورٹنگ میں آسانی ہوگی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے محکمہ جات کو پیپر فری بنانے کا عمل جاری ہے اور مرحلہ وار دیگر محکموں کو بھی ڈیجیٹلایز کیا جارہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں